31 جنوری 2014 - 20:30
مغرب کو ایران کا جوہری حق تسلیم کرنا ہو گا

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ، اگر مغرب، ایران کے جوہری حقوق کو سرکاری طور پر تسلیم کرلے تو ایران کے خلاف پابندیوں کی تمام قراردادوں بے معنی ہوکر رہ جائینگی۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ، اگر مغرب، ایران کے جوہری حقوق کو سرکاری طور پر تسلیم کرلے تو ایران کے خلاف پابندیوں کی تمام قراردادوں بے معنی ہوکر رہ جائینگی۔ ایسنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق "علاءالدین بروجردی" نے آج تھران میں منعقدہ علمی سیاسی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کی کہ اہل مغرب حتمی طور پر ایران کے جوہری حقوق کو سرکاری طور پر تسلیم کریں، کیونکہ ایران کے اس جوہری حق کو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کا معاہدہ (این پی ٹی) تسلیم کیا گیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ "علاءالدین بروجردی" نے وضاحت کی (این پی ٹی) معاہدہ عالمی اعتبار سے قبول کیا جاچکا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اسی معاہدے کے دائرے میں عمل کررہا ہے۔ "علاءالدین بروجردی" نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کے خلاف مغرب کی غیر منصفانہ پابندیاں کو منسوخ ہونا چاہیے کہا کہ جوہری مذاکرات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ لائن، یورینیئم کی جاری افزودگی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲